حیدرآباد۔یکم دسمبر(اعتماد نیوز) تلنگانہ کے اضلاع کے کلکٹروں کے ساتھ آج
ریاستی وزیر فینانس ای راجیندر ‘ وزیر پنچایت راج تارک راما راؤ نے جائزہ
اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے کلکٹروں کو حکم دیا کہ وہ
اکتوبر
اور نومبر کے پنشن کو ایک ساتھ ہی جاری کریں۔ چنانچہ 25,68,392 افراد کو
پنشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ریاستی وزیر پنچایت راج کے ٹی آر نے کہا
کہ مزید مستحق افراد کی نشاندہی کی صورت میں ان افراد کو بھی پنشن جاری
کیا جائیگا۔